صحیح مسلم حدیث نمبر 1

Sahih Muslim Hadees No.1

ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے حدیث بیان کی ، کہا : ہم سے وکیع نے حدیث بیان کی ، انھوں نے شعبہ سے ،

انھوں نے حکم سے ، انھوں نے عبدالرحمن بن ابی لیلی سے ، انھوں نے حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ 

 سے روایت کی ۔ اسی طرح ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ ہی نے حدیث بیان کی ، کہا : ہم سے وکیع نے حدیث

بیان کی ، انھوں نے شعبہ اور سفیان سے ، انھوں نے حبیب سے ، انھوں نے میمون بن ابی شیبہ سے اور 

انھوں نے حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، دونوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے یہ فرمایا تھا ۔
.....................................................................

صحیح مسلم حدیث نمبر 2

Sahih Muslim Hadees No.2

  ابوبکر بن ابی شیبہ ، نیز محمد بن مثنیٰ اور ابن بشار نے کہا : ہم سے محمد بن جعفر ( غندر ) نے شعبہ سے حدیث

 بیان کی ، انہوں نے منصور سے ، انہوں نے ربعی بن حراش سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت علی 

 رضی اللہ عنہسے سنا ، جب وہ خطبہ دے رہے تھے : کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ مجھ پر جھوٹ 

نہ بولو ، بلاشبہ جسنے مجھ پر جھوٹ بولا وہ جہنم میں داخل ہو گا ۔‘‘ 
.....................................................................

صحیح مسلم حدیث نمبر 3

Sahih Muslim Hadees No.3

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہا : مجھے تمہارے سامنے زیادہ احادیث بیان کرنے 

سے یہ بات روکتی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا :’’ جس نے عمداً مجھ پر جھوٹ بولا وہ آگ میں 

اپنا ٹھکانا بنا لے ۔‘‘ 
.....................................................................

صحیح مسلم حدیث نمبر 4

Sahih Muslim Hadees No.4

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس نے عمداً مجھ پر 

جھوٹ بولا وہ آگ میں اپنا ٹھکانا بنا لے ۔‘‘ 
.....................................................................

صحیح مسلم حدیث نمبر 5

Sahih Muslim Hadees No.5

سعید بن عبید نے کہا : ہمیں علی بن ربیعہ والبی نے حدیث بیان کی ، کہا : میں مسجد میں آیا اور ( اس وقت ) 

حضرت مغیرہ ( بن شعبہ رضی اللہ عنہ ) کوفہ کے امیر ( گورنر ) تھے ، مغیرہ نے کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ 

سے سنا ، آپ فرما رہے تھے :’’ مجھ پر جھوٹ بولنا اس طرح نہیں جیسے ( میرے علاوہ ) کسی ایک ( عام

 آدمی ) پر جھوٹ بولنا ہے ، جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ بولا وہ جہنم میں اپنا ٹھکانہ بنا لے ۔‘‘ 
.....................................................................

صحیح مسلم حدیث نمبر 6

Sahih Muslim Hadees No.6

محمد بن قیس اسدی نے علی بن ربیعہ اسدی سے ، انہوں نے حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے ، انہوں 

نے نبی ﷺ سے اسی طرح روایت کی لیکن ’’ بلاشبہ مجھ پر جھوٹ بولنا اس طرح نہیں جیسے کسی ایک ( عام ) 

آدمی پر جھوٹ بولنا ہے ۔‘‘ ( کا جملہ ) بیان نہیں کیا ۔ 
.....................................................................

صحیح مسلم حدیث نمبر 7

Sahih Muslim Hadees No.7

معاذ عنبری اور عبدالرحمن بن مہدی دونوں نے کہا : ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، انہوں نے خبیب بن عبدا

لرحمن سے ، انہوں نے حفص بن عاصم سے روایت کی ، کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ آدمی کے جھوٹا 

ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی ہوئی بات بیان کر دے ۔‘‘ 
.....................................................................

صحیح مسلم حدیث نمبر 8

Sahih Muslim Hadees No.8

علی بن حفص نے شعبہ سے ، انہوں نے خبیب سے ، انہوں نے حفص بن عاصم سے ، انہوں نے حضرت 

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ، انہوں نے نبی ﷺ سے اس کے مانند روایت کی ۔ 
.....................................................................

صحیح مسلم حدیث نمبر 9

Sahih Muslim Hadees No.9

ابوعثمان نہدی سے روایت ہے ، کہا : عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا : آدمی کے لیے جھوٹ سے اتنا 

کافی ہے ( جس کی بنا پر وہ جھوٹا قرار دیا جا سکتا ہے ) کہ وہ ہر سنی ہوئی بات بیان کر دے ۔
.....................................................................

صحیح مسلم حدیث نمبر 10

Sahih Muslim Hadees No.10

ابن وہب نے خبر دی ، کہا : مالک ( بن انس ) نے مجھ سے کہا : مجھے معلوم ہے کہ ایسا آدمی ( صحیح ) سالم 

نہیں ہوتا جو ہر سنی ہوئی بات ( آگے ) بیان کر دے ، وہ کبھی امام نہیں بن سکتا ( جبکہ ) وہ ہر سنی ہوئی 

بات ( آگے ) بیان کر دیتا ہے ۔ 
.....................................................................