Sahih Muslim Hadees No.11
صحیح مسلم حدیث نمبر 11
ابواحوص نے عبداللہ ( بن مسعود رضی اللہ عنہ ) سے روایت کی ، کہا : آدمی کے جھوٹ میں یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی ہوئی بات بیان کر دے ۔
کتاب: صحیح مسلم
حدیث نمبر: 11
بین الاقوامی نمبر:5
درجہ: صحیح
.....................................................................
Sahih Muslim Hadees No.12
.jpg)
صحیح مسلم حدیث نمبر 12
محمد بن مثنیٰ نے کہا : میں نے عبدالرحمن بن مہدی سے سنا ، کہہ رہے تھے : آدمی اس وقت تک امام نہیں بن سکتا کہ لوگ اس کی اقتداء کریں یہاں تک کہ وہ سنی سنائی بعض باتوں ( کو بیان کرنے ) سے باز آ جائے ۔
کتاب: صحیح مسلم
حدیث نمبر: 12
بین الاقوامی نمبر:5
درجہ: صحیح
.....................................................................
Sahih Muslim Hadees No.13
صحیح مسلم حدیث نمبر 13
سفیان بن حسین سے روایت ہے ، کہا ایاس بن معاویہ نے مجھ سے مطالبہ کیا اور کہا : میں تمہیں دیکھتا ہوں کہ تم قرآن کے علم سے شدید رغبت رکھتے ہو ، تم میرے سامنے ایک سورۃ پڑھو اور اس کی تفسیر کرو تاکہ جو تمہیں علم ہے میں بھی اسے دیکھوں ۔ کہا . میں نے ایسا کیا تو انہوں نے مجھ سے فرمایا : جو بات میں تم سے کہنے لگا ہوں اسے میری طرف سے ہمیشہ یاد رکھنا ، ناپسندیدہ ( منکر ) روایات ( کو بیان کرنے ) سے بچنا ! کیونکہ ایسا نہ ہونے کے برابر ہے کہ کسی نے یہ کام کیا ہو ( منکر روایات بیان کیں ) اور وہ اپنی ذات میں ذلیل ( نہ ) ہوا ہو اور اس کی بیان کردہ حدیث کو جھوٹا ( نہ ) سمجھا گیا ہو ۔
کتاب: صحیح مسلم
حدیث نمبر: 13
بین الاقوامی نمبر:5
درجہ: صحیح
.....................................................................
Sahih Muslim Hadees No.14
صحیح مسلم حدیث نمبر 14
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم کسی قوم کے سامنے ایسی حدیث بیان نہیں کرتے جس ( کے صحیح مفہوم ) تک ان کی عقلیں نہیں پہنچ سکتیں مگر وہ ان میں سے بعض کے لیے فتنے ( کا موجب ) بن جاتی ہیں ۔
کتاب: صحیح مسلم
حدیث نمبر: 14
بین الاقوامی نمبر:5
درجہ: صحیح
.....................................................................
Sahih Muslim Hadees No.15
صحیح مسلم حدیث نمبر 15
ابوہانی نے ابوعثمان مسلم بن یسار سے ، انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ، انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا :’’ میری امت کے آخری زمانے میں ایسے لوگ ہوں گے جو تمہارے سامنے ایسی حدیثیں بیان کریں گے جو تم نے سنی ہوں گی نہ تمہارے آباء نے ، تم اس قماش کے لوگوں سے دور رہنا ۔‘‘
کتاب: صحیح مسلم
حدیث نمبر: 15
بین الاقوامی نمبر:6
درجہ: صحیح
.....................................................................
Sahih Muslim Hadees No.16
صحیح مسلم حدیث نمبر 16
شراحیل بن یزید کہتے ہیں : مجھے مسلم بن یسار نے بتایا کہ انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ آخری زمانے میں ( ایسے ) دجال ( فریب کار ) کذاب ہوں گے جو تمہارے پاس ایسی احادیث لائیں گے جو تم نے سنی ہوں گی نہ تمہارے آباء نے ۔ تم ان سے دور رہنا ( کہیں ) وہ تمہیں گمراہ نہ کر دیں اور تمہیں فتنے میں نہ ڈال دیں ۔‘‘
کتاب: صحیح مسلم
حدیث نمبر: 16
بین الاقوامی نمبر:7
درجہ: صحیح
.....................................................................
Sahih Muslim Hadees No.17
صحیح مسلم حدیث نمبر 17
عامر بن عبدہ سے روایت ہے ، کہا : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا : بلاشبہ شیطان کسی آدمی کی شکل اختیار کرتا ہے ، پھر لوگوں کے پاس آتا ہے اور انہیں جھوٹ ( پر مبنی ) کوئی حدیث سناتا ہے ، پھر وہ بکھر جاتے ہیں ، ان میں سے کوئی آدمی کہتا ہے : میں نے ایک آدمی سے ( حدیث ) سنی ہے ، میں اس کا چہرہ تو پہچانتا ہوں پر اس کا نام نہیں جانتا ، وہ حدیث سنا رہا تھا ۔
کتاب: صحیح مسلم
حدیث نمبر: 17
بین الاقوامی نمبر:7
درجہ: صحیح
.....................................................................
Sahih Muslim Hadees No.18
صحیح مسلم حدیث نمبر 18
طاؤس نے حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت کی ، کہا : سمندر ( کی تہ ) میں بہت سے شیطان قید ہیں جنہیں حضرت سلیمان علیہ السلام نے باندھا تھا ، وقت آ رہا ہے کہ وہ نکلیں گے اور لوگوں کے سامنے قرآن پڑھیں گے ۔
کتاب: صحیح مسلم
حدیث نمبر: 18
بین الاقوامی نمبر:7
درجہ: صحیح
.....................................................................
Sahih Muslim Hadees No.19
صحیح مسلم حدیث نمبر 19
ہشام بن حجیر نے طاوس سے روایت کی ، کہا : یہ ( ان کی مراد بشیر بن کعب سے تھی ) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور انھیں حدیثیں سنانے لگا ، ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے کہا : فلاں فلاں حدیث دہراؤ ۔ اس نے دہرا دیں ، پھر ان کے سامنے احادیث بیان کیں ۔ انھوں نے اس سے کہا : فلاں حدیث دوبارہ سناؤ ۔ اس نے ان کے سامنے دہرائیں ، پھر آپ سے عرض کی : میں نہیں جانتا کہ آپ نے میری ( بیان کی ہوئی ) ساری احادیث پہچان لی ہیں اور اس حدیث کو منکر جانا ہے یا سب کو منکر جانا ہے اور اسے پہچان لیا ہے ؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے کہا : جب آپ ﷺ پر جھوٹ نہیں بولا جاتا تھا ہم رسول اللہ ﷺ سے احادیث بیان کرتے تھے ، پھر جب لوگ ( ہر ) مشکل اور آسان سواری پر سوار ہونے لگے ( بلا تمیز صحیح و ضعیف روایات بیان کرنے لگے ) تو ہم نے ( براہ راست ) آپ ﷺ سے حدیث بیان کرنا ترک کر دیا ۔
کتاب: صحیح مسلم
حدیث نمبر: 19
بین الاقوامی نمبر:7
درجہ: صحیح
.....................................................................
Sahih Muslim Hadees No.20
صحیح مسلم حدیث نمبر 20
طاوس کے بیٹے نے اپنے والد ( طاوس ) سے ، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی ، انہوں نے کہا : ہم رسول اللہ ﷺ کی احادیث حفظ کرتے تھے اور رسول اللہ ﷺ سے ( مروی ) حدیث کی حفاظت کی جاتی تھی مگر جب سے تم لوگوں نے ( بغیر تمیز کے ) ہر مشکل اور آسان پر سواری شروع کر دی تو یہ ( معاملہ ) دور ہو گیا ( یہ بعید ہو گیا کہ ہماری طرح کے محتاط لوگ اس طرح بیان کردہ احادیث کو قبول کریں ، پھر یاد رکھیں ۔ )
کتاب: صحیح مسلم
حدیث نمبر: 20
بین الاقوامی نمبر:7
درجہ: صحیح
.....................................................................
0 Comments