Jamia Tirmazi Hadees 1-10
10 جامع ترمذی حدیث 1 تا
Jamia Tirmazi Hadees No.1
جامع الترمذی حدیث نمبر 1
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز بغیر وضو کے قبول نہیں کی جاتی ۲؎ اور نہ صدقہ حرام مال سے قبول کیا جاتا ہے“۔
کتاب: جامع الترمذی
حدیث نمبر: 1
درجہ: صحیح
Jamia Tirmazi Hadees No.2
جامع الترمذی حدیث نمبر 2
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب مسلمان یا مومن بندہ وضو کرتا اور اپنا چہرہ دھوتا ہے تو پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ اس کے چہرے سے وہ تمام گناہ جھڑ جاتے ہیں ۱؎، جو اس کی آنکھوں نے کیے تھے یا اسی طرح کی کوئی اور بات فرمائی، پھر جب وہ اپنے ہاتھوں کو دھوتا ہے تو پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ وہ تمام گناہ جھڑ جاتے ہیں جو اس کے ہاتھوں سے ہوئے ہیں، یہاں تک کہ وہ گناہوں سے پاک و صاف ہو کر نکلتا ہے“
کتاب: جامع الترمذی
حدیث نمبر: 2
درجہ: صحیح
Jamia Tirmazi Hadees No.3
جامع الترمذی حدیث نمبر 3
علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز کی کنجی وضو ہے، اور اس کا تحریمہ صرف اللہ اکبر کہنا ہے ۱؎ اور نماز میں جو چیزیں حرام تھیں وہ السلام علیکم ورحمة اللہ کہنے ہی سے حلال ہوتی ہیں“
کتاب: جامع الترمذی
حدیث نمبر: 3
درجہ: صحیح
Jamia Tirmazi Hadees No.4
جامع الترمذی حدیث نمبر 4
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز جنت کی کنجی ہے، اور نماز کی کنجی وضو ہے“۔
کتاب: جامع الترمذی
حدیث نمبر: 4
درجہ: ضعیف
Jamia Tirmazi Hadees No.5
جامع الترمذی حدیث نمبر 5
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم جب قضائے حاجت کے لیے پاخانہ میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبيث أو الخبث والخبائث ”اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں ناپاکی سے اور ناپاک شخص سے، یا ناپاک جنوں سے اور ناپاک جنیوں سے“
کتاب: جامع الترمذی
حدیث نمبر: 5
درجہ: صحیح
Jamia Tirmazi Hadees No.6
جامع الترمذی حدیث نمبر 6
انس بن مالک کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم جب قضائے حاجت کے لیے بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو پڑھتے: اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث ”اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں ناپاک جنوں اور ناپاک جنیوں سے“ ۱؎۔
کتاب: جامع الترمذی
حدیث نمبر: 6
درجہ: صحیح
Jamia Tirmazi Hadees No.7
جامع الترمذی حدیث نمبر 7
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم قضائے حاجت کے بعد جب پاخانہ سے نکلتے تو فرماتے: غفرانك یعنی ”اے اللہ: میں تیری بخشش کا طلب گار ہوں“
کتاب: جامع الترمذی
حدیث نمبر: 7
درجہ: صحیح
Jamia Tirmazi Hadees No.8
جامع الترمذی حدیث نمبر 8
ابوایوب انصاری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم قضائے حاجت کے لیے جاؤ تو پاخانہ یا پیشاب کے وقت قبلہ کی طرف منہ نہ کرو اور نہ پیٹھ، بلکہ منہ کو پورب یا پچھم کی طرف کرو“ ۱؎۔ ابوایوب انصاری کہتے ہیں: ہم شام آئے تو ہم نے دیکھا کہ پاخانے قبلہ رخ بنائے گئے ہیں تو قبلہ کی سمت سے ترچھے مڑ جاتے اور ہم اللہ سے مغفرت طلب کرتے۔
کتاب: جامع الترمذی
حدیث نمبر: 8
درجہ: صحیح
Jamia Tirmazi Hadees No.9
جامع الترمذی حدیث نمبر 9
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ ہم پیشاب کے وقت قبلہ کی طرف منہ کریں، پھر میں نے وفات سے ایک سال پہلے آپ کو قبلہ کی طرف منہ کر کے پیشاب کرتے ہوئے دیکھا۔
کتاب: جامع الترمذی
حدیث نمبر: 9
درجہ: صحیح
Jamia Tirmazi Hadees No.10
جامع الترمذی حدیث نمبر 10
عبداللہ بن لہیعہ نے یہ حدیث ابوالزبیر سے اور ابوالزبیر نے جابر رضی الله عنہ سے کہ ابوقتادہ رضی الله عنہ نے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کو قبلہ کی طرف منہ کر کے پیشاب کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ جابر رضی الله عنہ کی نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے یہ حدیث ابن لہیعہ کی حدیث ( جس میں جابر کے بعد ابوقتادہ رضی الله عنہ کا واسطہ ہے ) سے زیادہ صحیح ہے، ابن لہیعہ محدّثین کے نزدیک ضعیف ہیں، یحییٰ بن سعیدالقطان وغیرہ نے ان کی حفظ کے اعتبار سے تضعیف کی ہے۔
کتاب: جامع الترمذی
حدیث نمبر: 10
درجہ: ضعیف
0 Comments